مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان کے حالیہ بیان کا دنداں شکن جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ڈکٹیٹر ولیعہد محمد بن سلمان کو اپنے پیشرو ڈکٹیٹروں کی زندگیوں کا غور سےمطالعہ کرنا چاہیے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب بالخصوص محمد بن سلمان کی علاقائي ممالک میں مداخلت نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو بھی عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے جس کی اہم مثال سعودی عرب میں لبنانی وزیر اعظم کا حالیہ جبری استعفی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد کو اپنے پیشرو ڈکٹیٹروں کی زندگی کا غور سےمطالعہ کرنا چاہیے اور اپنی چادر سے باہر قدم رکھنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد نے ایک مغربی ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں ایران پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران عرب ممالک میں مداخلت کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ